اتوار ، مارچ ۰۱ ، ۲۰۰۹ | مصنف: فرحت کیانی

عابدہ پروین اگر گلوکارہ نہ ہوتیں تو میرے پسندیدہ فنکاروں کی فہرست کتنی مختصر ہوتی :-(

جی چاہے تو شیشہ بن جا، جی چاہے پیمانہ بن جا
شیشہ پیمانہ کیا بننا، مے بن جا، مےخانہ بن جا

مے بن کر، مےخانہ بن کر، مستی کا افسانہ بن جا
مستی کا افسانہ بن کر، ہستی سے بیگانہ بن جا

ہستی سے بیگانہ ہونا، مستی کا افسانہ بننا
اس ہونے سے، اس بننے سے، اچھا ہے دیوانہ بن جا

دیوانہ بن جانے سے بھی، دیوانہ ہونا اچھا ہے
دیوانہ ہونے سے اچھا، خاکِ درِ جاناناں بن جا

خاکِ درِ جاناناں کیا ہے، اہلِ دل کی آنکھ کا سُرمہ
شمع کے دل کی ٹھنڈک بن جا، نُورِ دلِ پروانہ بن جا

سیکھ ذہین کے دل سے جلنا، کاہے کو ہر شمع پہ جلنا
اپنی آگ میں خود جل جائے، تو ایسا پروانہ بن جا

کلام: حضرت ذہین شاہ تاجی

موسیقی: مظفر علی

البم: رقصِ بسمل

کاش کہیں سے مجھے صاحبِ کلام کی مزید شاعری بھی مل جائے پڑھنے کو۔

Share/Save/Bookmark

مندرجہ بالا تحریر پر ہونے والے تبصروں سے بذریعہ آر ایس ایس آگاہ رہئیے , اپنی رائے دیجئے , یا اپنی ویب سائٹ سے ٹریک بیک کیجئے۔

10 آراء

  1. کہاں سے کہاں پہنچا دیا شاہ جی نے ۔ اپنی آگ میں تو سب چلتے ہی ہیں

    افتخار اجمل بھوپال, کی تازہ تحریر: کیا یاد کرا دیا  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  2. واقعی، عابدہ پروین تو بالکل بھی مختصر نہیں ہیں :)
    فیصل, کی تازہ تحریر: اردو بلاگ انگریزی بلاگ  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  3. لاجواب شاعری اور شاندار آواز

    پاکستانی, کی تازہ تحریر: ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  4. ذہین شاہ تاجی رحمۃ اللہ علیہ کا کچھ کلام اردو محفل پہ موجود ہے۔

    الف نظامی, کی تازہ تحریر: بساطِ بزم الٹ کر کہاں گیا ساقی  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  5. 5
    تانیا رحمان 
    سوموار ، ۲. مارچ ۲۰۰۹

    فرحت معذرت کے تحریر کا لینک اپنے بلاگ پر نہ لگا سکی۔ وجہ مجھے ابھی لگانا ہی نہیں آتا ۔ عابدہ پروین کی کیا بات کروں جتنا بڑا نام ہے اتنی ہی عاجز انسان ہیں میں ان سے ذاتی طور پر مل چکی ہوں ۔ سچ ہے جن کو نام اور مقام مل جائے ۔ اور وہ اس پر غرور کرنے کے اپنے آپ کو کچھ نہ سمجھیں وہی سب سےعظیم انسان ہے ۔  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

    فرحت کیانی جواب:

    درست کہا تانیا۔ پھل دار درخت ہمیشہ جھکا ہوا ملتا ہے۔ اسی طرح صاحبِ ظرف لوگ ہمیشہ عجز اختیار کرتے ہیں۔ :)
    بلاگ پر کہاں اور کیسے لنک لگانا چاہ رہی ہیں؟ شاید میں کچھ مدد کر سکوں۔  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  6. بہت خوبصورت کلام ہے، لا جواب۔
    ذہین شاہ تاجی کا دیوان چھپ چکا ہے لیکن انکا کلام نیٹ کی دنیا میں بہت کم ملتا ہے، دیوان بھی شاید ڈھونڈنے ہی سے ملے!

    محمد وارث, کی تازہ تحریر: حرمِ کعبہ میں ابوجہل کی روح کا نوحہ – جاوید نامہ از اقبال سے اشعار  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  7. 7
    فرحت کیانی 
    اتوار ، ۸. مارچ ۲۰۰۹

    افتخار اجمل بھوپال: واقعی، صوفیانہ کلام سنتے ہوئے انسان کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے۔
    فیصل: :D یہ بات تو ہے ۔ :)
    پاکستانی: اور بہترین موسیقی بھی :)
    الف نظامی: بہت شکریہ :) ۔ میں محفل پر دیکھتی ہوں ابھی۔
    محمد وارث: بہت شکریہ وارث۔ میں نے بھی تلاش شروع کر دی ہے۔ شاید مل ہی جائے۔  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  8. ملا تو مجھے ضرور بتلایئے گا کہ میں ان بزگ کا مزید کلام پڑھنا چاہتا ہوں، اور مھفل پر بھی کئی شائقین بیٹھے ہیں‌ دیدہ و دل وا کیے اس کلام کیلیے :)
    محمد وارث, کی تازہ تحریر: یہ بھی سُنو ۔۔۔۔۔۔  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  9. 9
    فرحت کیانی 
    سوموار ، ۹. مارچ ۲۰۰۹

    محمد وارث: کیوں نہیں۔ انشاءاللہ ضرور بتاؤں گی۔ :) بس دعا کریں کہ مل جائے کہیں سے۔  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

رائے دیجئے۔ » لاگ اِن