پیارے children!
تمہارا لیٹر ملا۔ تمہاری condition معلوم ہوئی کہ تم سب OK ہو۔ ہم سب بھی fine ہیں۔
تمہاری progress report بھی receive ہوئی۔ اور تم چاروں کے examination results دیکھے۔ بہت ہی bad condition ہے۔ اردو تم چاروں کی بہت weak ہے۔ تمہیں اس subject میں کافی hard work کی ضرورت ہے۔ because یہ intermediate level تک compulsory کر دی گئی ہے۔ بہرحال تم کو اس کی طرف پھرپور attention دینی پڑے گی۔ اسی لئے میں تم لوگوں کو یہ letter اردو میں لکھ رہی ہوں تا کہ تم اپنی mother tongue سے in touch رہو۔
یہاں کافی cold ہے اسی لئے تمہارے ابو کو fever ہو گیا ہے۔ you know وہ کتنے careless ہیں۔ چار دن تک ان کا temperature کافی high رہا۔ کافی weak ہو گئے ہیں۔ عیادت کے لئے کافی guests آتے ہیں۔ that’s why میں کافی tired ہو جاتی ہوں۔
یہ winter ہے۔ اس لئے چھوٹے brother کا خیال رکھنا۔ اُس کو warm شال میں wrap رکھنا کیونکہ وہ by nature کافی weak ہے اور بعض اوقات summer میں بھی cold catch کر لیتا ہے۔
تمہاری sister بہت sensitive ہے۔ میری separation برداشت نہیں کر سکتی۔ اگر وہ restless محسوس کرے تو ڈاکٹر کو فوراً call کر لینا۔ I hope کہ تم یقینا میرا letter غور سے read کر رہے ہو گے۔
تمہاری بڑی sister ہنزہ valley آنے والی ہیں۔ ان کو remind کرا دینا کہ میرا beauty box ضرور لائیں۔ lip stick ان کو choose کر دینا کیونکہ انہیں نہیں معلوم کہ مجھے کون سی suit کرتی ہے۔ میرے پاس lipstick اب finish ہو چکی ہے اور اس کے بغیر میں بڑا uneasy محسوس کرتی ہوں۔
آج کل ہر morning اور evening بس bore ہی گزرتی ہے۔ کوئی entertainment ہی نہیں ہے۔ servants تین دن کی leave پر گئے ہوئے ہیں اس لئے whole work مجھے ہی کرنا پڑتا ہے۔ early in the morning اٹھنے کی عادت ہو گئی ہے۔ آج بھی پورے ساڑھے نو بجے bed چھوڑ دیا تھا۔
okay اب میں نے اتنا long letter لکھ دیا ہے کہ تم تھکن feel کر رہے ہو گے۔
سب کو میری طرف سے wish کر دینا۔
اور اپنی اردو پر attention دینا۔
فقط!
your ever loving mother
ہمارے گھر عالمگیرین میگزین آتا تھا۔ جس میں کچھ سال پہلے یہ خط آٹھویں جماعت کے ایک طالبعلم نے لکھا تھا۔ آج ایک پرانی ڈائری کے صفحات پلٹتے ہوئے نظر پڑی تو یہاں لکھ رہی ہوں۔ افسوس کہ میں نے یہ letter اپنے پاس copy کرتے ہوئے writer کا نام note نہیں کیا تھا۔




ہفتہ ، ۷. فروری ۲۰۰۹
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
ہفتہ ، ۷. فروری ۲۰۰۹
زبردست۔
ممی کی بھی اردو کافی کمزور لگتی ہے، ان کو بھی اپنی اردو پر توجہ دینا ہو گی۔
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
ہفتہ ، ۷. فروری ۲۰۰۹
ماورا، ممی کی اردو کمزور نہیں ہے، وہ پاکستانی ٹی وی چینل دیکھتی ہیں اور کچھ اردو بلاگرز کو پڑھتی ہیں
فیصل, کی تازہ تحریر: اردو بلاگ انگریزی بلاگ
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
ہفتہ ، ۷. فروری ۲۰۰۹
بہت خوب۔
لاجواب۔
—-
ویسے تو ہمارے آس پاس بھی ایسے لوگ کم نہیں۔
زین زیڈ ایف, کی تازہ تحریر: سوات کے بعد بلوچستان؟؟؟
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
اتوار ، ۸. فروری ۲۰۰۹
ممی کی انسٹرکشنز کو کیر فولی دیکھنے کی ضرورت ہے۔
میرا آئیڈیا ہے کہ ضرور ورک کریں گی
محب علوی, کی تازہ تحریر: Groundhog Day
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
اتوار ، ۸. فروری ۲۰۰۹
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
اتوار ، ۸. فروری ۲۰۰۹
چلو ایٹ لیسٹ بچے کو اردو کی کنو ہاو تو ہو جائے گی
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
اتوار ، ۸. فروری ۲۰۰۹
کمال ہے یار، یہ تو ممی ریٹرنز والی بات ہو گئی،
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
اتوار ، ۸. فروری ۲۰۰۹
فیصل، ہاہاہا۔۔”کچھ اردو بلاگز”
فرحت، پاکستان جانے سے پہلے بتا کر جائیے گا۔
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
سوموار ، ۹. فروری ۲۰۰۹
بوچھی:

۔ کہیں ان بلاگز میں ‘دریچہ’ بھی تو شامل نہیں 

ورک تو کرنا پڑے گا آخر کو ممی نے اتنا emphasize کیا ہے۔

ماوراء: ‘ممی’ ایسی اردو بھی بول لیں تو بڑی بات ہے
فیصل:
زین : اچھی خاصی تعداد میں مل جاتے ہیں ایسے لوگ
محب علوی:
دوست:
عبدالقدوس: ایگزیکٹلی۔ مین پرپز بھی تو یہی ہے۔
عمر احمد بنگش: ویسے یہ ممی ریٹرنز والی ہی بات ہے۔ میرا خیال ہے میں نے یہ خط آج سے 8-10سال پہلے پڑھا تھا۔
ماوراء: اب تو کچھ دیر ہی رہ گئی ہے ۔ انشاءاللہ۔
مجھے لگتا ہے اب شاید پاکستان سے ہی آنا ہو سکے گا۔ بشرطِ زندگی اور بجلی
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
منگل ، ۱۰. فروری ۲۰۰۹
چلیں، پھر ٹھیک ہے۔ امید ہے کہ پاکستان میں اچھا وقت گزرے گا۔
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
بدھ ، ۱۱. فروری ۲۰۰۹
کافی لیٹیسٹ ماڈل کی ممی ہیں اوئے! ہاہاہا
آن لائن اخباری رپوٹر, کی تازہ تحریر: Sleep disorder and obesity research
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعرات ، ۱۲. فروری ۲۰۰۹
بہت خوب۔
ممی کا لیٹر پڑھ کر ایک قطعہ یاد آگیا جو میں نے ایک اخباری کالم میں پڑھا تھا:
دودھ کا دودھ، پانی کا پانی
یہ بات نہ سمجھی میری ڈاٹر
پھر میں نے آساں کر کے بتلایا
مِلک کا مِلک ، واٹر کا واٹر
شعیب سعید شوبی, کی تازہ تحریر: چہرہ میرا تھا، نگاہیں اُس کی
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
ہفتہ ، ۱۴. فروری ۲۰۰۹
“اینگلو-اردو زبان” کی خوبصورت مثال ہے یہ خط، ڈر ہے کہ یہ زبان کہیں اردو کی جگہ نہ لے لے۔
ایک ذاتی گزارش یہ فرحت کہ پلیز اپنے بلاگ پر میرے بلاگ کا ربط اپڈیٹ کر لیں، نیا ربط یہ ہے
http://muhammad-waris.blogspot.com/
شکریہ اور نوازش
محمد وارث, کی تازہ تحریر: شیخ ابو سعید ابو الخیر کی چند رباعیات
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
اتوار ، ۱۵. فروری ۲۰۰۹
ماوراء: شکریہ ماوراء!

زبردست شوبی
آن لائن اخباری رپوٹر: اب تو ان سے بھی اگلے ماڈلز آ گئے ہوں گے
شعیب سعید شوبی:
محمد وارث: عام بول چال میں تو اکثر یہی زبان مستعمل نظر آتی ہے۔
۔ میں نے تبصرہ بھی کیا تھا لیکن بجلی کی مہربانی سے یہ نہیں معلوم کہ موڈریشن کے لئے منتظر ہے یا پوسٹ ہی نہیں ہوا
شکریہ وارث۔ میں نے آپ کے بلاگ کا ربط اپ ڈیٹ کر لیا ہے۔ تھیم تو بہت ہی اچھا لگ رہا ہے
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
اتوار ، ۱۵. فروری ۲۰۰۹
نوازش آپ کی فرحت، بہت شکریہ! آپ کا تبصرہ شاید بجلی کی نذر ہو گیا کہ تبصروںکی موڈریشن میں استعمال نہیں کر رہا۔
محمد وارث, کی تازہ تحریر: عشق دی نویوں نوِیں بہار – بُلّھے شاہ
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعرات ، ۲۶. فروری ۲۰۰۹
اردو کےدوستوں کو سلام اور مبارکباد :
یہی ممی کا لیٹر عالمی اخبار کے ایک بلاگ کا موضوع بن گیا ہے۔
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعہ ، ۲۷. فروری ۲۰۰۹
محمد وارث:
بہت شکریہ۔
واپڈا والے خوش رہیں جو اب کی بار میرے تبصروں کو راستے میں ہی گم نہیں ہونے دیا۔
ممی کے لیٹر کا عالمی اخبار تک پہنچنا پاکستان کے محکمۂ ڈاک کی مستعدی کی نشانی ہے۔
منظور قا ضی: بہت بہت شکریہ اور بلاگ پر خوش آمدید۔
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعہ ، ۲۷. فروری ۲۰۰۹
فرحت ممی کا کیا کہنا ممی کو اپنے فیشن سے فرصت ملے تو بچوں کو اردو کی طرف متوجہ کریں ۔ ویسے آج کل ایک عجیب سا ایک انداز بن گیا ہے لوگوں کا کہ جب تک انگریزی نا بولیں چین نہیں آتا ، پڑھائی کارعب بھی تو ڈالنا ہے
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
اتوار ، ۱. مارچ ۲۰۰۹
ممی جو ہوئیں
امی ہوتیں تو شاید فیشن کی نسبت بچوں پر دھیان کچھ زیادہ ہوتا۔
بس انگریزی زبان کا رعب ہی کچھ ایسا ہے ہم لوگوں پر کہ کیا پڑھے لکھے کیا ان پڑھ سب ہی اسی دوڑ میں شامل ہیں
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں