ہفتہ ، جنوری ۳۱ ، ۲۰۰۹ | مصنف: فرحت کیانی

ارادہ تھا کہ چند  تھیمز مکمل کر کے ایک ہی بار پوسٹ کروں گی لیکن مصروفیت بڑھتی جا رہی ہے۔ اس لئے فی الوقت تین  ہی پوسٹ کر رہی ہوں۔

تھیم ۱:

اصل تھیم۔ (clean-bright-10)

اردو ورژن:


بڑی تصویر دیکھنے کے لئے تصویر پر کلک کریں۔


urdu-clean-bright-10

تھیم ۲:
وُڈ تھیم میں نے اپنے بلاگ پر لگایا ہوا ہے۔ جہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا تھا وہ سائٹ  ان دنوں زیرِ مرمت ہے۔ اس لئے اصل تھیم کا لنک نہیں  مل رہا۔

اردو ورژن:

بڑی تصویر دیکھنے کے لئے تصویر پر کلک کریں۔


urdu-wood_theme

تھیم ۳:
اصل تھیم۔ (mysimplified-11)

اردو ورژن:

بڑی تصویر دیکھنے کے لئے تصویر پر کلک کریں۔

اس تھیم کو اردواتے ہوئے سپینش زبان سے بھی اچھی خاصی واقفیت ہو گئی :D

Urdu-mysimplified-11

تینوں تین کالمی ، ویجٹس ریڈی تھیمز ہیں۔ اردو پیڈ بھی  شامل ہے۔ ایک دو چھوٹے چھوٹے اضافے بھی کئے ہیں۔:)

فائر فاکس پر تو سب ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔ انٹر نیٹ ایکسپلورر کی میرے ساتھ کوئی پرانی دشمنی ہے۔ کلین برائٹ کی سائڈ بار گڑ بڑ کر رہی تھی۔ دوبارہ نہیں دیکھ سکی کیونکہ میں نے  اپنے کمپیوٹر سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو جلا وطن کر دیا ہے کچھ دنوں کے لئے۔

غلطیاں بھی بہت ہوں گی شاید۔ اس کے لئے پیشگی معذرت۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ میں کام کروں اور کوئی غلطی نہ ہو :blush: روایت پسندی بھی کوئی چیز ہے آخر۔ اس لئے میرے حق میں دعا کریں  :)

سب سے اہم بات تو رہ گئی۔ ماوراء کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ جنہوں نے بنیادی نکات بتائے۔ پھر جہانزیب کا بہت شکریہ۔ ان کے ٹیوٹوریلز نے ایک مشکل کام آسان کر دیا۔۔ اس کے علاوہ ساجد اقبال کے اردو ٹیکنالوجی بلاگ سے بھی بھرپور استعفادہ حاصل کیا۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ :)
دیگر قارئین سے کہنا ہے کہ اگر کوئی تھیم قابلِ استعمال لگے تو وہ تھیم آپ کا ہوا :)

Share/Save/Bookmark

مندرجہ بالا تحریر پر ہونے والے تبصروں سے بذریعہ آر ایس ایس آگاہ رہئیے , اپنی رائے دیجئے , یا اپنی ویب سائٹ سے ٹریک بیک کیجئے۔

19 آراء

  1. ایک اور تھیم فیکٹری لگ گئی :grin:
    جہانزیب, کی تازہ تحریر: انجرڈ  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  2. زبردست فرحت۔ مجھے تو سمجھ نہیں آ رہی کہ تعریف کرنا کہاں سے شروع کروں۔ ابھی جو تھیم بلاگ پر لگا ہوا ہے۔۔یہ تو نہایت ہی خوبصورت لگ رہا ہے۔
    اگر ممکن ہو سکے تو بلاگ پر الگ سے “تھیمز” کا صفحہ بنا کر وہاں رکھ دیں۔ تاکہ تلاش کرنے والوں کے لیے آسانی ہو۔

    اور دوسرا ایک بات پوچھنی تھی کہ یہ “تبصرے کا جائزہ” یہ کوئی پلگ ان ہے یا تھیم میں ہے یا پھر نئے ورڈ پریس میں ہی موجود ہے؟
    اور “اس تبصرے پر رائے دیں” یہ بھی شاید نئے ورڈ پریس میں شامل ہے؟ لیکن میرے بلاگ پر دکھائی ہی نہیں دیتا۔ :-(   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

    فرحت کیانی جواب:

    بہت شکریہ ماوراء!۔ اتنی تعریف :shy:
    میں انشاءاللہ جلدی نیا صفحہ بنا لیتی ہوں۔

    تبصرے کا جائزہ’ کے لئے میںjQuery Comment Preview استعمال کر رہی ہوں۔
    اور ‘تبصرے پر رائے دیں’ ویسے تو ورڈ پریس 2.7 میں بائی ڈیفالٹ شامل ہے لیکن اس کے لئے کمنٹس سٹائل شیٹ میں کچھ تبدیلی کرنی پڑتی ہے۔ میں نے اس مشکل میں پڑنے کے بجائے سیدھا سیدھا Wordpress Thread Comment ہی انسٹال کر لیا۔ :D   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  3. کیا کہنے ، کل تک تھیم کے لیے المدد المدد پکارنے والی اب کئی عدد تھیم اردوا کر دے رہی ہیں ، زبردست۔ :clap

    اس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان ہمت کرے تو کیا ہو نہیں سکتا اور تھیمز کا چسکہ برا ہے جس کو لگ جائے۔

    تیسرا تھیم مجھے بہت پسد آیا ہے ، دل چاہ رہا ہے کہ میں اپنے بلاگ پر لگا لوں۔

    محب علوی, کی تازہ تحریر: آٹھ زندہ بچوں کی پیدائش کا دوسرا واقعہ  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  4. تھیموں کی مبارک باد

    :P
    عبدالقدوس, کی تازہ تحریر: How to confuse an idiot  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  5. نہیں بھئی ۔ میں تو فرحت صاحبہ کی تعریف نہیں کروں گا اةن کے سامنے ۔ اسے چاپلوسی کہتے ہیں جو بُری بات ہے ۔ بس ایک شعر ابھی ابھی گھڑا ہے ۔
    تعریف اُس اللہ کی جس نے فرحت کو بنایا
    کیا عمدہ ذہن بنایا کیا حوصلہ عطا فرمایا

    افتخار اجمل بھوپال, کی تازہ تحریر: اسرائیل جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہوا ۔ فلسطین کا خاتمہ خام خیالی ہے  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

    فرحت کیانی جواب:

    افتخار انکل! آپ کا میرے بلاگ پر آنا ہی میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور آپ کی تعریف میرے لئے انتہائی فخر کی بات ہے۔ :) بہت بہت شکریہ :)   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  6. :clap
    فیصل, کی تازہ تحریر: اردو بلاگ انگریزی بلاگ  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  7. 7
    فرحت کیانی 
    اتوار ، ۱. فروری ۲۰۰۹

    جہانزیب: نیا نیا شوق ہے ۔ کچھ عرصے بعد فیکٹری کی مشینوں کوپڑے پڑے زنگ لگ جانا ہے :D
    محب علوی:

    :D
    بس دیکھ لیں۔ وقت بڑا استاد ہے
    آپ لوگ اپنے بلاگز پر یہ تھیمز لگائیں گے تو مجھے انتہائی خوشی ہو گی :)
    عبدالقدوس: بہت شکریہ :)
    فیصل: بہت شکریہ :)   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  8. تیسری تھیم کے بارے میں میں سوچ رہا تھا کہ اسے اپنے بلاگ پر لگاؤں یا نہیں اور اس کو اردوانے کے لیے محنت بھی کرنی پڑتی، آپ نے بن مانگے ہی ساری محنت کرکے دے دی کہ اب سوچتے رہو لگانی ہے یا نہیں۔
    شکریہ  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

    ڈفر جواب:

    لگا لو یار، تمہارے بلاگ کو اشد ضرورت ہے  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

    ڈفر جواب:

    کیا ہی مزہ آ جائے اگر عبدالقدوس بھی کوئی اچھا تھیم لگا لے تو :silly   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  9. :clap :clap :clap :p :smile
    بہت خوب۔۔۔۔۔
    مجھے بھی سیکھنا ہے لیکن :what
    زین زیڈ‌ایف, کی تازہ تحریر: اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کریں  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  10. بہت شکریہ فرحت، لوکل ہوسٹ پر ٹرائی کیا ہے۔ اب وقت ملے تو بلاگ پر بھی اپلوڈ کرتی ہوں۔  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  11. کہیں جلد ہی ہم “مس فرحت کی تھیموں والی کتاب” تو مارکیٹ میں نہیں دیکھیں گے؟ ہاہاہا :funny
    آن لائن اخباری رپوٹر, کی تازہ تحریر: Pakistani cricketers not participating in Indian Premier League  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  12. 12
    فرحت کیانی 
    بدھ ، ۴. فروری ۲۰۰۹

    شکاری: تو دیر کیسی۔ اپنے بلاگ پر لگا کر شکریہ کا موقع فراہم کیجئے :)
    زین زیڈ‌ایف: بہت شکریہ زین!
    تو آپ کیوں نہیں سیکھ رہے؟ کافی دلچسپ کام ہے یہ تو :)
    ماوراء: شکریہ ماوراء :)
    آن لائن اخباری رپوٹر: ‘عذرا کے دستر خوان’ جیسی کتاب :D   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  13. آج کل ایک اور تھیم تختہ مشق بنی ہوئی ہے اگر اس میں ناکام ہوگیا تو پھر یہی آپشن ہے۔

    شکاری, کی تازہ تحریر: جنگلی کہانی  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  14. دلچسپ تو ہے لیکن مجھے ان چیزوں کی الف بے تک سمجھ نہیں‌آتی :cryin
    زین زیڈ ایف, کی تازہ تحریر: سوات کے بعد بلوچستان؟؟؟  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  15. 15
    فرحت کیانی 
    سوموار ، ۹. فروری ۲۰۰۹

    شکاری: چلیں جلدی سے مکمل کریں پھر وہ تھیم۔ :)
    @زین : مجھے بھی تو نہیں آتی تھی۔ بلکہ ابھی صرف الف تک ہی سیکھا ہے :shy:
    ویسے اگر آپ شروع کریں گے تو مدد کرنے والے بہت ہیں۔ :)   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

رائے دیجئے۔ » لاگ اِن