سوموار ، ستمبر ۱۷ ، ۲۰۰۷ | مصنف: فرحت کیانی

برطانوی جوڑے جیری میکین اور کیٹ میکین کی تین سالہ بیٹی میڈلین میکین تین مئی 2007 کو پرتگال میں ان کے اپارٹمنٹ سے غائب ہوئی جہاں وہ اپنی چھٹیاں منا رہے تھے۔۔تب سے اب تک میڈلین کی گمشدگی اور اس کی تلاش کے لئے شروع کی گئی مہم بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکی ہے۔ گزشتہ ایک سو سینتیس (137) دنوں سے دینا بھر میں میڈیا اس کیس کو بھرپور کوریج دے رہا ہے۔۔اس دوران کیس نے بہت سے رخ اختیارکئے جس میں سے تازہ ترین میڈلین کے والدین کو شاملِ تفتیش کرنا ہے۔ پرتگال کی پولیس نے دونوں کو اس وقت مشتبہ قرار دیا جب ان کی کرائے پر لی گئی کار میں پولیس کو خون کے نشانات ملے۔ اس بارے میں مزید تفصیل نہیبں بتائی گئی لیکن میکین فیملی کو جو برطانیہ واپس آ چکی ہے، کو پابند کیا گیا ہے کہ پرتگال پولیس ان کو کسی بھی وقت طلب کر سکتی ہے۔۔
اللہ کرے کہ میڈلین زندہ ہو اور اس کے والدین بے قصور ثابت ہوں ورنہ اس رشتے سے بھی اعتبار اٹھنا شروع ہو جائے گا۔۔
میڈلین  کے بارے میں تو جلد ہی کچھ معلوم ہو جائے گا لیکن میں جب بھی اس بارے میں کچھ سنتی یا دیکھتی ہوں تو مجھے ان گنت پاکستانی ماؤں کے ان جگر گوشوں کا خیال آ جاتا ہے جن کو اغواء کرنے والے سرِ عام دندناتے پھرتے ہیں۔۔جن کی فریاد ساری قوم سنتی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں۔۔۔ کیا ان بچوں کی زندگیاں قیمتی نہیں ہیں؟؟یا بے حس حکمرانوں کے دور میں پیدا ہونا ان کا المیہ ہے؟؟

Share/Save/Bookmark

مندرجہ بالا تحریر پر ہونے والے تبصروں سے بذریعہ آر ایس ایس آگاہ رہئیے , اپنی رائے دیجئے , یا اپنی ویب سائٹ سے ٹریک بیک کیجئے۔

2 آراء

  1. سلام
    پولیس کا کہنا تھا کہ اگر والدین اقرار کر لیں‌کہ ان کی غلطی سے بچی ہلاک ہو گئی اور انہوں نے اس کو کہیں چھپا دیا تو سزا میں نرمی کر سکتے ہیں۔ ابھی تک پولیس شواہد نہیں اکٹھے کر سکی۔  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  2. بالکل ۔۔پرتگالی پولیس کا خیال تھا کہ ہو سکتا ہے کیٹ کے ہاتھوں حادثاتی طور پر میڈلین کی ہلاکت ہوئی اور پھر انھوں نے اغواء کی کہانی بنا لی۔۔لیکن ابھی تک تو ایسا کچھ ثابت ہوتا نظر نہیں آتا۔۔  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

رائے دیجئے۔ » لاگ اِن