سوموار ، جنوری ۱۲ ، ۲۰۰۹ | مصنف: فرحت کیانی

بند ہوتی آنکھوں کے ساتھ محفل سے لاگ آؤٹ کرتے ہوئے میری نظر بدتمیز کی پوسٹ پر پڑی اور پٹ سے آنکھیں پوری کھل گئیں۔  خبر ہی اتنی خوشی کی ہے۔ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے گم شدہ بلاگز واپس آ گئے ہیں۔   :victry

میں نے جلدی سے منظر نامہ، شب اور صریرِ خامۂ وارث کھول کر دیکھے تو سب موجود ہیں۔ روشن روشن بلاگز :smile ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے چھٹیوں پر گئے ہمسائے واپس گھر آ گئے ہوں   اور بند دروازے کھل گئے ہیں۔ باقی بلاگز صبح دیکھوں گی۔ جتنی خوشی کھوئے بلاگز کے مالکان کو ہو رہی ہو گی ، ہم  بھی یقیناً اتنے ہی خوش ہیں۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو :flwr

کافی سارا ڈیٹا گم ہو گیا ہے لیکن پھر بھی پلیزلکھنا نہ چھوڑیں  :-(

Share/Save/Bookmark

مندرجہ بالا تحریر پر ہونے والے تبصروں سے بذریعہ آر ایس ایس آگاہ رہئیے , اپنی رائے دیجئے , یا اپنی ویب سائٹ سے ٹریک بیک کیجئے۔

15 آراء

  1. جی ہاں کل سے بد تمیز صاحب دھڑا دھڑ بیک اپ ری سٹور کر رہے ہیں شائد
    پوسٹ پر پوسٹ آ رہی ہے، بڑی خوشی کی بات ہے کہ کافی سارے بلاگروں کی واپسی ہو جائے گی
    اردو بلاگروں کی کمیونٹی پھر سے فعال ہو جائے گی
    میری طرف سے سارے اردو بلاگروں کو واپسی مبارک :party
    ڈفر’s last blog post..ہونقیاں  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  2. زبردست۔۔۔
    چلو جی سب کو بہت مبارک ہو :clap
    عبدالقدوس’s last blog post..اردو سمائل۔۔ اردو کارڈز کی منفرد سائٹ  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  3. لگتا تو یہی ہے فرحت کے اردو ٹیک بلاگز زندہ ہو گئے ہیں، ش :D
    محمد وارث’s last blog post..غزلِ داغ  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  4. چلیں جی مبارک ہو۔
    یہ بہت بڑا سبق ہے کہ ہمیشہ بیک اپ بنا لینا چاہیے۔

    ساجداقبال’s last blog post..Uxtheme patcher for Windows XP3  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  5. یہ خوشخبری یہاں سننے کو بھی ملی بہت خوشی ہوئی۔
    دوسری بات یہ کہ یہ آپ کا بلاگ روز بروز نکھرتا جا رہا ہے، کس کی مہربانیاں ہیں ؟؟؟

    ابوشامل’s last blog post..سٹی وارڈرن کاقیام ۔۔۔ریاست کے اندر ایک اور ریاست  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  6. مبارکباد جی۔
    اللہ کرے اب یہ سلسلہ چلتا رہے بلکہ پھلتا رہے۔

    دوست’s last blog post..اور اپگریڈ ہوگئی  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  7. واقعی یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے۔
    سب کو بہت بہت مبارک ہو۔

    زین زیڈ ایف’s last blog post..محافظ قاتل بن گئے …….  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  8. سب کو اردو ٹیک بلاگز کی واپسی مبارک ہو اور جلدی سے بیک اپ بنا لیں اور ہمیشہ بنا کر رکھیں۔

    محب علوی’s last blog post..بش پر جوتا حملہ  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  9. 9
    فرحت کیانی 
    منگل ، ۱۳. جنوری ۲۰۰۹

    ڈفر: وہی تو۔ اگرچہ ابھی بھی تھوڑا مسئلہ باقی ہے شاید۔ لیکن وہ بھی ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللہ :)
    عبدالقدوس: :) یہ بھی دعا کہ جلدی جلدی لکھنا شروع کریں۔
    وارث: بلاگز کا زندگی کی طرف لوٹنا بہت مبارک ہو :) ۔ آپ لوگوں کی نئی پوسٹس بھی نظر آ رہی ہیں لیکن تبصرہ نہیں ہو پا رہا :-( ۔
    ساجداقبال: میں تو ہر دوسرے دن بیک اپ لیکر اسے دیکھتی رہتی ہوں کہ سارے کا سارا موجود بھی ہے یا نہیں :D   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  10. 10
    فرحت کیانی 
    منگل ، ۱۳. جنوری ۲۰۰۹

    ابو شامل: :D اردو ماسٹر، اردو ٹیکنالوجی اور جہانزیب کے بلاگز زندہ باد! :) ۔ ‘ہر نئی ٹپ پر نظر’ میرے بلاگ کا ماٹو بن گیا ہے چاہے وہ اس کے لئے ضروری ہو نا ہو :D
    دوست: ثمَ آمین :)
    زین: :)
    محب علوی: بالکل۔ مجھ سے سبق لیں۔ بلاگ پر کام کی چیز نہ ہونے کے باوجود میں اکثر بیک اپ لیتی رہتی ہوں:daydream
      

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  11. میں پہلی بار کسی بھی بلاگ پر تبصرہ کر رہا ہوں، کیونکہ میں ابھی بلاگنگ کی دنیا میں بالکل نیا ہوں، میرا نام دانیال ابیر ہے ایک دوست نے اردو بلاگنگ کا بارے میں کچھ سمجھایا تو اس طرف چلا آیا، ماشا اللہ آپکی طرز فکر بہت اچھی ہے اور سوچ کا دائرہ کسی ایک سوچ میں قید بھی نہیں ہے

    بہرحال میں نظمیں لکھتا رہا ہوں شاید سینکڑوں ہونگی اب دوست کے مشورے پر نیٹ پر لا رہا ہوں امید ہے کہ آپ جیسے صاحب ذوق لوگوں کی صحبت میں سیکھنے کا موقع ملے

    دانیال ابیر حسن

    دانیال ابیر’s last blog post..بے ثمر لمحہ  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  12. 12
    فرحت کیانی 
    بدھ ، ۱۴. جنوری ۲۰۰۹

    السلام علیکم دانیال!
    بہت شکریہ اور اردو بلاگنگ میں خوش آمدید :)
    اردو بلاگرز میں نیا اضافہ یقیناً خوش آئند ہے۔ اور یہ بھی بہت اچھی بات ہے کہ آپ اپنا کلام نیٹ پر لا رہے ہیں۔ :) ۔ امید ہے کہ آپ باقاعدگی سے لکھتے رہیں گے۔   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  13. ماشاءاللہ فرحت۔ تھیم تو زبردست لگ رہا ہے۔ ویل ڈن۔

    ماوراء’s last blog post..ٹیگ:”دو اور 2 چار“  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  14. بہت ہی خوشی کی خبر ہے۔ تمام اردو بلاگرز کو بہت بہت مبارک باد!

    شعیب سعید شوبی’s last blog post..بچوں کے لئے دو مفید ویب سائٹس  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  15. 15
    فرحت کیانی 
    جمعہ ، ۱۶. جنوری ۲۰۰۹

    ماوراء: بہت شکریہ ماوراء! :) استاد اچھے ہوں تو انسان کچھ نہ کچھ سیکھ ہی جاتا ہے :)
    شعیب سعید شوبی: اب اللہ کرے جلدی سے رونق بحال ہو جائے اردو بلاگز کی :)   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

رائے دیجئے۔ » لاگ اِن