جمعہ ، جنوری ۰۲nd ، ۲۰۰۹ | مصنف: فرحت کیانی

نئے سال کی پہلی پوسٹ بچوں کے لئے اردو اینی میشنز کے بارے میں ہے۔ عمار اور شعیب سعید شوبی نے دوسری نظم بھی بہت ہی خوب پیش کی ہے ماشاءاللہ   :clap میں نے صبح دیکھی تھی یہ ویڈیو اور سارا دن چوہے کا بچہ ہی ذہن میں گھومتا رہا :D

ویسے عمار مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ بھی گاتے  ہو   :)

نظم مزے کی ہے۔ بس  بیچارہ چوہے کا بچہ آخر میں مرحوم ہو گیا :cry:

اور بلی کے مزے ہو گئے  :party

حالانکہ جیری تو اتنی آسانی سے کبھی ٹام کے ہاتھ نہیں  آیا :D

Share/Save/Bookmark

مندرجہ بالا تحریر پر ہونے والے تبصروں سے بذریعہ آر ایس ایس آگاہ رہئیے , اپنی رائے دیجئے , یا اپنی ویب سائٹ سے ٹریک بیک کیجئے۔

8 آراء

  1. :ainko زبردست ہے

    عبدالقدوس’s last blog post..سالِ نو  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  2. بہت شکریہ فرحت۔ آپ کی حوصلہ افزائی سے ہمت بڑھتی ہے۔ :) اور میری گلوکاری کے جوہر تو آپ نے دیکھے ہی نہیں ہیں۔ محفل پر اپنی آواز میں گانے پوسٹ کر کر کے سب کو بیزار کردیا تھا۔ :P

    جیری اگرچہ اتنے آرام سے ٹام کے ہاتھ میں نہیں آتا لیکن اس نظم کی شاعرہ صاحبہ شاید چوہے کے بچے کی ستائی ہوئی تھیں اس لیے اس کو بلی کے ہاتھوں پکڑواکر مرحوم کردیا۔ :haha:
    عمار ابنِ ضیاء’s last blog post..چوہے کا بچہ  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  3. بہت شکریہ فرحت آپ کا!۔۔۔۔آپ کی حوصلہ افزائی سے یقینا ہمت بڑھتی ہے۔ :)

    باقی رہی مرحوم چوہے والی بات تو اس کے لئے اس نظم کی خالق ’’عائشہ عالم‘‘ ذمہ دار ہیں جنھوں نے اپنی اس نظم میں جیری کے بالکل برعکس چوہے کی ’’مظلومانہ ‘‘ عکاسی کی ہے۔ ہم نے تو محض کہانی کی ’’ڈیمانڈ‘‘ کے مطابق اینی میشن تیار کی ہے۔ :funny
    شعیب سعید شوبی’s last blog post..چوہے کا بچہ (متحرک نظم)  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  4. 4
    فرحت کیانی 
    جمعہ ، ۲. جنوری ۲۰۰۹

    @عبدالقدوس:
    :)
    @عمار:
    تو میں پہلی ہی فرصت میں وہ گانے ڈھونڈوں اب :D چلیں کسی صورت چوہا پکڑا تو گیا ناں ورنہ ٹام کو تو ہمیشہ ناکامی ہی ہوتی ہے :D
    آپ لوگ اتنا اچھا کام کر رہے ہیں تو سراہا جانا بھی ضروری ہے :)

    @شعیب سعید شوبی:
    اینی میشن تو بہت خوب ہے شوبی :)۔ یوں ہی اچھا اچھا کام کرتے رہیں :)
    وہ تو میں نے نظم کی بات کی تھی کہ بالآخر اونٹ پہاڑ کے نیچے آ ہی گیا اور جیری کا کزن پکڑا گیا :D   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  5. ہاہاہا مجھے بھی بیچارے چوہے کے بچے پہ بہت ترس آیا اور شوبی بھائی کی “سفاقی” سے بیت ڈر لگا! ہاہاہاہا :haha:   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

    فرحت کیانی جواب:

    بیچارہ چوہا :D سفاک تو بلی تھی اور باقی کام شاعرہ کا تھا ناں  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  6. ہاہاہا لیکن بقول شوبی بھائی کے کہ انھوں نے تو بس “جھاڑو” مارا ہے۔ لیکن بسمہ اللہ تو کر دی نہ! ہاہاہا :smile   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  7. :D اور راہ عمار نے دکھائی۔  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

رائے دیجئے۔ » لاگ اِن