دسمبر کا آخری دن گزرنے میں ابھی چند گھنٹے باقی ہیں۔ نیا سال مبا رک کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
لیکن کیا واقعی ہندسے تبدیل ہونے سےحالات بدل جاتے ہیں؟ وہی سورج ہو گا جو ۳۱ دسمبر کو ڈوبا تھا، وہی لوگ ہوں گے، وہی حالات، وہی سوچیں ہوں گی تو نیا کیا ہوا؟ بات تو تب ہو جب ہم انسان خود کچھ نیا کریں ورنہ ہندسوں کے ہیر پھیر پر خوشی کیا منانا!
فیض نے بھی کیا خوب کہا ہے اس بارے میں۔
نیا سال
اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟
ہر طرف خلق نے کيوں شور مچا رکھا ہے
روشنی دن کی وہي تاروں بھري رات وہی
آج ہم کو نظر آتي ہے ہر ايک بات وہی
آسمان بدلا ہے افسوس، نا بدلی ہے زميں
ايک ہندسے کا بدلنا کوئي جدت تو نہيں
اگلے برسوں کی طرح ہوں گے قرينے تيرے
کسے معلوم نہيں بارہ مہينے تيرے
جنوري، فروري اور مارچ ميں پڑے گي سردي
اور اپريل، مئي اور جون ميں ہو گي گرمي
تيرا من دہر ميں کچھ کھوئے گا کچھ پائے گا
اپنی ميعاد بسر کر کے چلا جائے گا
تو نيا ہے تو دکھا صبح نئي، شام نئی
ورنہ اِن آنکھوں نے ديکھے ہيں نئے سال کئی
بے سبب لوگ ديتے ہيں کيوں مبارک باديں
غالباً بھول گئے وقت کی کڑوي ياديں
تيری آمد سے گھٹی عمر جہاں سے سب کی
فيض نے لکھی ہے يہ نظم نرالے ڈھب کی
فیض احمد فیض
نظم بشکریہ ساجد اقبال
بہرحال دعا تو کرنی ہے کبھی بھی، کہیں بھی
۔۔۔ اللہ کرے کہ آنے والا سال سب کے لئے کامیابی، امن اور خوشیوں کا سندیسہ لائے (آمین)




جمعرات ، ۱. جنوری ۲۰۰۹
فرحت، بس ایک روایت بن چکی ہے۔ یا اگر دیکھا جائے تو ایک ایسا موقع ہے، جس پر ایک دوسرے کو یاد کیا جاتا ہے اور مبارک دی جاتی ہے۔ ایک خوشی منانے کا موقع مل جاتا ہے۔ ورنہ سارے دن عام سے ہوتے ہیں۔ اور میرے جیسے نئے سال کے انتظار میں ہوتے ہیں کہ نئے سال سے نیا ٹائم ٹیبل بنائیں گے، جو زندگی میں بے ترتیبی پھیلائی ہوئی ہے، وہ اگلے سال ٹھیک کریں گے۔ہوتا تو خیر پھر بھی کچھ نہیں ہے۔چند دن کے بعد وہی روٹین۔
خیر، اللہ سے دعا ہے کہ آنے والا سال آپ کے لیے خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے ۔ آمین۔
نیا سال مبارک ہو۔
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعرات ، ۱. جنوری ۲۰۰۹
فرحت دعا ہے کہ نیا سال آپکے لیے زیادہ سی فرحتیں اور خوشیاں لے کے آئے۔
آن لائن اخباری رپوٹر’s last blog post..Bank Islami and online banking
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعرات ، ۱. جنوری ۲۰۰۹
نیا سال مبارک ہو ۔۔ ساجد نے میرے بلاگ سے نظم چوری کی ہے ۔
جہانزیب’s last blog post..سالِ نو مبارک
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعرات ، ۱. جنوری ۲۰۰۹
آپکو نیا سال بہت بہت مبارک ہو
اللہ تعالٰی اس سال کو آپکے ، آپکے خاندان، ہماری امت اور ملک کے لئے باعث رحمت بنائے۔ اٰمین
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعرات ، ۱. جنوری ۲۰۰۹
چلیے ’’فرسودہ روایت‘‘ کے عین مطابق آپ کو بھی دونوں (اسلامی اور عیسوی( سال بہت بہت مبارک ہوں۔ میرا خیال ہے اب ہم لوگ صرف ظاہری چیزوں پر زور دینے لگے ہیں۔ ہر دن ’’وِش‘‘ کرتے ہیں مگر ہمارے دل ان احساسات سے یکسر خالی ہوتے ہیں جو باہمی محبت و احترام کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔
شعیب سعید شوبی’s last blog post..چوہے کا بچہ (متحرک نظم)
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعرات ، ۱. جنوری ۲۰۰۹
@ماوراء:
آپ کو بھی نیا سال بہت مبارک ہو۔
خوش رہیں۔ دعا ہے آپ کے لئے بھی نیا سال کامیابیوں اور خوشیوں سے بھرپور ثابت ہو۔ (آمین)
پس ثابت ہوا کہ دنیا گول ہے 
اور بہت اچھی بات کی شوبی۔ ہم لوگ بہت سی کام دیکھا دیکھی میں کرتے ہیں، شاید ان کی اہمیت کو سمجھے بغیر ہی۔
بہت شکریہ ماوراء!
میں سکول کے دنوں میں نئے سال کی قرارداد بنایا کرتی تھی اور اکثر اس پر عمل کرنے میں کامیاب بھی ہو جاتی تھی۔ لیکن اب میں ذرا لاپرواہ ہو گئی ہوں یا زیادہ پریکٹیکل شاید
@آن لائن اخباری رپوٹر:
اتنی اچھی دعا کے لئے بہت شکریہ
@جہانزیب:
@ڈفر:
ثمَ آمین۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دعا قبول فرمائے۔ اور آپ کو بھی سالِ نو مبارک۔ دعا ہے کہ یہ سال اور آنے والے تمام سال آپ کے لئے بہت مبارک اور کامیاب ثابت ہوں (آمین)
@شعیب سعید شوبی:
شکریہ
نئے ہجری اور عیسوی سال میں آپ کی خوشیوں اور کامیابیوں کے لئے بہت سی دعائیں
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعرات ، ۱. جنوری ۲۰۰۹
اللہ پاک سے دعا ہے کہ نیا سال آپ کے لیے مبارک ثابت ہو۔
زین زیڈ ایف’s last blog post..میرا شہر
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعہ ، ۲. جنوری ۲۰۰۹
مجھے تو اس سال دوگنی خوشی ہے۔ میر سالگرہ تو آتی ہی ہے اس سال تو ایک دن پہلے صدر بش سے بھی چھٹکارا ملنے والا ہے۔
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعہ ، ۲. جنوری ۲۰۰۹
@زین: شکریہ زین
آپ کے لئے بھی بہت سی دعائیں 

@بدتمیز:
یہ تو واقعی مبارک والی بات ہے
آپ نے پھر کاؤنٹ ڈاؤن شروع بھی کر دیا ہو گا
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں