سوموار ، نومبر ۰۳rd ، ۲۰۰۸ | مصنف: فرحت کیانی
وزیرِ اعظم نے
پی ٹی وی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد مسعود کا استعفیٰ منظور کر لیا (آج ٹی وی)۔
یعنی بالآخر جیت شیری رحمان کی ہوئی۔
تین نومبر کا دن میرے لئے خوشیاں لے کر آیا ہے۔ ہلکا پھلکا محسوس کر رہا ہوں۔ شاہد مسعود (ظاہر ہے یہ تو کہنا ہی ہے آخر کو وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی جو مقرر ہو گئے ہیں۔ جب وزیرِ مملکت کے برابر عہدہ مل جائے تو پی ٹی وی کے ایم ڈی کا عہدہ کس کو بھائے گا
یااللہ! پاکستان پر اپنا رحم فرما۔ آمین
زمرہ: ادھر ادھر سے, خبریں, سیاست, پاکستان





سوموار ، ۳. نومبر ۲۰۰۸
اندھا بانٹے ریوڑیاں مڑ مڑ اپنوں کو والا حساب ہے۔ منہ پھٹ آدمی کو حکومت کبھی آزاد نہیںچھوڑتی۔ جس طرح شیر افگن اور شیخ رشید اپنی زبان کا کمایا کھاتے رہے اسی طرحاب شاہد مسعود کھایا کریںگے۔
میرا پاکستان’s last blog post..یوم سیاہ یا دورسیاہ
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
منگل ، ۴. نومبر ۲۰۰۸
ماشاءاللہ۔۔ ترقی پہ ترقی۔۔۔
ایک ہم ہیں۔۔ وہیں کے وہیں۔
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
منگل ، ۴. نومبر ۲۰۰۸
ہم میں اخیر کی کس کو فکر ہوتی ہے؟
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
منگل ، ۴. نومبر ۲۰۰۸
ڈاکٹر شاہد مسعود کی بہت اٹھان تھی، لیکن آخر کار وہ بھی سیاست کے “گند” میں مل ہی گئے۔
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھی
محمد وارث’s last blog post..احمد راہی کی ایک پنجابی نظم
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
منگل ، ۴. نومبر ۲۰۰۸
کچھ لوگوں کے لیے یہ نوازشات اچنبھے کا سبب ہیں لیکن مجھے مشرف دور ہی میں یہ پتا چل گیا تھا کہ شاہد مسعود پی پی کا بندہ ہے اور ظاہر ہے جیالا ہے تو جیالوں کی طرح نوازا جائے گا ہی۔
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
بدھ ، ۵. نومبر ۲۰۰۸
@میرا پاکستان: دل کھول کر ریوڑیاں بانٹی جا رہی ہیں اور وہ بھی کچھ مخصوص اپنوں میں ہی۔
معلوم نہیں کیوں لیکن مجھے ڈاکٹر شاہد مسعود کبھی بھی اتنے gutsy نہیں لگے جتنا لوگ ان کو سمجھتے ہیں۔
@ ماوراء: چلنے والے نکل گئے ہیں
@ ڈفر: ہم لوگوں کو اخیر کی فکر ہوتی ہے ناں۔ حکومت کے اخیر کی کہ وہ وقت آنے سے پہلے پہلے جو کچھ سمیٹا جا سکتا ہے سمیٹ لیں۔
@ وارث: اے آر وائی سے جیو ، جیو سے پی ٹی وی اور وہاں سے مشاورت کا عہدہ حاصل کر لینا شاندار اٹھان کی ہی نشانی ہے
۔ ویسے اکثر لوگ تو ان کو صحافی مانتے ہی نہیں ہیں۔
@ عمار: نوازشات تو اچنبھے کا باعث ہیں ہی اس سے زیادہ یہ حیرت ہوتی ہے کہ کس ڈھٹائی سے اقربا پروری سے کام لیا جا رہا ہے ڈنکے کی چوٹ پر
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعرات ، ۶. نومبر ۲۰۰۸
ارے واہ بلیک میلرز ہی کامیاب ہوتے ہیں یہاںتو

عبدالقدوس’s last blog post..باراک حسین اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
ہفتہ ، ۸. نومبر ۲۰۰۸
عبدالقدوس: خوش آمدید
ہمارے یہاں بلیک میلرز ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ بلکہ مجھے تو یوں لگتا ہے کہ ‘کامیاب’ لوگ بلیک میلرز بھی ہوتے ہیں۔
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں