ہفتہ ، جولائی ۱۰ ، ۲۰۱۰ | مصنف: فرحت کیانی

ایک ٹیکسٹ میسج ملا۔ پڑھ کر فیصلہ نہیں کر پائی کہ ہنسنا چاہئیے یا رونا :humm

پرچہ مطالعہ پاکستان 2010

1۔ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور blood-shedding کا میکانیہ(نظام) بیان کریں۔
2۔ چینی کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟ مفصل نوٹ لکھیں۔
3۔ روٹی سے کیا مراد ہے نیز روٹی اور شہباز شریف کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
4۔ خود کش جیکٹ کی ساخت شکل بنا کر واضح کریں۔ خود کش جیکٹ کا استعمال تفصیل سے لکھیں۔
5۔ پٹرول کیا ہوتا ہے اور کس مقصد کے لئے استعمال ہوتا ہے؟
6۔ پاکستان کا کون سا حصہ ابھی تک امریکہ کے نام نہیں کیا گیا؟
7۔ آٹا اور فاٹا کے مابین فرق بیان کریں۔

:sadd:

Share/Save/Bookmark

مندرجہ بالا تحریر پر ہونے والے تبصروں سے بذریعہ آر ایس ایس آگاہ رہئیے , اپنی رائے دیجئے , یا اپنی ویب سائٹ سے ٹریک بیک کیجئے۔

5 آراء

  1. جواب حاضر ہيں
    1 ۔ دونوں حکمرانوں کی مہربانی کا نتيجہ ہيں
    2 ۔ چينی ميٹھی ہوتی ہے اگر اپنے گھر ميں ہو
    3 ۔ روٹی وہ ہے جو نہ ملے تو کيک کھاتے ہيں ۔ شہباز شريف کا اُس روٹی سے تعلق ہے جو ميں اپنی رہائش گاہ کے قريبی تندور سے 2 روپے کی ايک لاتا ہوں اور مزے لے کر کھاتا ہوں
    4 ۔ نہيں آتا
    5 ۔ پٹرول پٹرول پمپ پر ملتا ہے کيونکہ ميں وہيں سے گاڑی ميں ڈلواتا ہوں
    6 ۔ ميرا دل
    7 ۔ آٹا گھر ميں لاتے ہيں اور فاٹا جاتے ہيں
    آپ روئيں يا ہنسيں کسی کو کوئی فرق نہيں پڑے گا ۔ البتہ مجھے ايس ايم ايس بھيجنے والے يا والی کی عقل پر رونا آ رہا ہے  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  2. انکل دو روپے والی روٹی غريبوں کے ليے ہے آپکے ليے نہيں  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  3. اسماء صاحبہ
    اس روٹی پر لکھا تو نہيں کہ يہ غريبوں کيلئے ہے ۔ ويسے تو ہمارے صدر صاحب بھی بہت غريب ہيں ۔ ميں تو دو روپے کی روٹی اور 40 روپے کلو کدو خريدتا ہوں ۔ بجلی گيس اور ٹيليفون کے بل بھی ديتا ہوں ۔ باقی سب کچھ بھی اپنے پيسوں سے خريدتا ہوں ۔صدر صاحب کو سب کچھ حکومت مفت ديتی ہے 1000 ولائتی سوٹ بھی درآمد کر کے مفت صدر صاحب کو ديئے تھے  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  4. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    حکمرانی چیزہی ایسی ہےکہ مزے ہی مزے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :clap :clap

    والسلام
    جاویداقبال  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  5. کیا الیکٹرانک میڈیا کافی نہیں ہے پاکستان کا یہ چہرہ دکھانے کو؟ :smile   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

رائے دیجئے۔ » لاگ اِن