اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
فریحہ پرویز، شفقت امانت علی خان
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
اے میرے وطن، اے میرے وطن!
اے پاک چمن، اے پاک چمن!
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
جانا ہے ہمیں وقت کی رفتار سے آگے
سورج کی کرن ہم سے نہ پہلے کبھی جاگے
قُوت کے اخُوت کے جو مضبوط ہوں دھاگے
ٹوٹے نہ کبھی عزم نہ ہمت کبھی کم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
اے میرے وطن، اے میرے وطن!
اے پاک چمن، اے پاک چمن!
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
ہر ہاتھ میں اک شمع ہو اور لَو نہ ہو مدھم
دن رات سفر جاری و ساری رہے پیہم
ہرفرد کو ہو ذات سے یہ ملک مقدم
مٹی جو کبھی مانگے دل و جاں تو بہم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم کہ جس میں کہ دم ہو
اے میرے وطن، اے میرے وطن!
اے پاک چمن، اے پاک چمن!
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
ہر اہلِ وطن چاہے وہ دنیا میں کہیں ہو
ملت کی وہ عزت کا، حمیت کا امیں ہو
اللہ پہ، نبی پہ اُسے ایمان و یقیں ہو
اِس مُلکِ خُدادا پہ مولا کا کرم ہو
اے میرے وطن، اے میرے وطن!
اے پاک چمن، اے پاک چمن!
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
کلام: ریاض الرحمٰن ساغر








اتوار ، ۲۱. جون ۲۰۰۹
فرحت بہت بہت مبارک ہو اور پورے پاکستان کو اپنا کھویا ہوا وقار ۔ جو طالبان اور دشتگروں کی وجہ سے پاکستان کی طرف انگلی اٹھتی تھی آج پاکساتنی نے پوری دنیا میں جیت کر یہ ثابت کر دیا کہ پرشیانی میں بھی اللہ پاک کے کرم سے ہم ایک ہیں ۔اور ایک ہی رہیےگے،
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
سوموار ، ۲۲. جون ۲۰۰۹
السلام علیکم
فرحت ، مبارک باد
پارٹی پلیز
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
جمعہ ، ۲۶. جون ۲۰۰۹
مبارک ہو سب کو

کاش پاکستان میں ایسا ہو جائے آمین
مسٹر کنفیوز, کی تازہ تحریر: اخروٹ دماغ
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں
ہفتہ ، ۱۵. اگست ۲۰۰۹
جشن آزادی مبارک
پاکستان زندہ باد
(Quote)
اس تبصرے پر رائے دیں