منگل ، مئی ۱۹ ، ۲۰۰۹ | مصنف: فرحت کیانی

بہت دن پہلے عمار نے ٹیگ دو اور دو کے سلسلے میں مجھے بھی ٹیگ کیا تھا جس کا مجھ بے خبر کو ایک عرصے تک علم نہیں ہوا :quiet: پھر شگفتہ نے بھی پوسٹ لکھی۔ اس کے بعد کچھ مصروفیت اور کسی حد تک موجودہ حالات کی وجہ سے کچھ بھی لکھنے کا موڈ نہیں ہوا۔ آج ایک پسندیدہ فلم دوبارہ دیکھنے کا اتفاق ہوا تو یہ ٹیگ پوسٹ پھر سے یاد آ گئی۔
مجھے چونکہ دو اور دو چار کرنا نہیں آتا :angelic اس لئے کچھ سوالات میں چار کا ہندسہ نہیں ملے گا۔ :smile

چار جگہیں جہاں میں بار بار جاتی ہوں
یونیورسٹی
لائبریری
سپر مارکیٹ
کچن

چار لوگ جن سے باقاعدہ ملتی ہوں، گھر والوں کے علاوہ
لائبریرین
دوسری لائبریرین :D
ماموں اور ان کی فیملی
دو سہیلیاں (ان کو ایک اس لئے شمار کیا ہے کہ دونوں عموماً اکٹھی پائی جاتی ہیں) :D

کھانے کی پسندیدہ چار جگہیں
لگتا ہے یہ ٹیگ سلسلہ شروع کرنے والے ضرور لاہور سے تعلق رکھتے ہیں تبھی تو ایک نہ دو اکھٹی چار جگہیں پوچھ لی ہیں۔ :smile
گھر میں کچن اور ٹی وی لاؤنج
گھر سے باہر کھانے کا کچھ ایسا شوق نہیں لیکن اگر جانا ہو تو کوئی بھی ‘فش اینڈ چپس’ پوائنٹ
جب ہم لاہور میں تھے تو چمن آئس کریم جانا اچھا لگتا تھا۔

چار جگہیں جہاں میں ہونا چاہوں
پاکستان اپنے گھر میں
لائبریری میں
کینیڈا نیاگرا فال کے کنارے

چار پسندیدہ ٹی وی پروگرام
ٹیلی ویژن تو میں بہت دیکھتی ہوں۔ اور پسندیدہ پروگرامز کی فہرست بھی خاصی طویل ہے۔ لیکن چار لکھنے ہیں تو:

 Live with Talat

Dispatches

Monk

Dad’s Army

Numbers

 

چار فلمیں جو بار بار دیکھنا چاہوں
فلمیں تو کم کم دیکھتی ہوں اور بار بار کا مطلب اگر دو بار سے زیادہ ہے تو ایسی فلموں کی تعداد بہت ہی کم ہے۔ بہرحال:

A Beautiful Mind
نوبل انعام یافتہ ریاضی دان ‘جان نیش‘ کی زندگی پر مبنی یہ فلم میری گنی چُنی پسندیدہ فلموں میں شامل ہے جس کو میں چار، پانچ یا چھ مرتبہ بھی دیکھ لوں۔ :) ۔ خصوصاً اس کا آخری حصہ، جب جان نیش کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سب اپنے اپنے قلم ان کی میز پر رکھتے ہیں اور تقریب میں جان نیش کی تقریر۔ پھر نیش کو چارلس، مارسی اور پارچر کا دکھائی دینا۔

2.The Terminal

The Princess Diaries

Pirates of the Caribbean: The Legend of Jack Sparrow

یقیناً یہ ٹیگ کھیل ختم ہو چکا ہو گا اب تک ۔ میں کس کو ٹیگ کروں۔ زین بھی لکھ چکے شاید :quiet:
تانیہ رحمان نے اگر ابھی تک کچھ نہیں لکھا اس بارے میں تو اب اوور ٹو یو تانیہ :smile

Share/Save/Bookmark

مندرجہ بالا تحریر پر ہونے والے تبصروں سے بذریعہ آر ایس ایس آگاہ رہئیے , اپنی رائے دیجئے , یا اپنی ویب سائٹ سے ٹریک بیک کیجئے۔

8 آراء

  1. “کوئی تبصرہ نہیں :( ” یہ پڑھ کے ہنسی آ گئی تو سوچا پہلا تبصرہ میں ہی لکھ دوں! :bgrin   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  2. “بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے”
    کئی بلاگرز غائب ہیں، امید ہے کہ واپس آتے جائیں گے۔
    آیا ہوں تو عرض کرتا چلوں کہ میں abushamil.com پر منتقل ہو گیا ہوں۔ اگر ممکن ہو تو بلاگ رول میں میرا لنک درست کر لیں۔  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  3. چمن تو میری فیورٹ تھی۔ ہر ہفتہ کھا کر بھی سکون نہیں‌ آتا تھا۔ اب سوچ رہا ہوں صرف اسی کے لئے چکر مار آؤں۔  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  4. فرحت آپ کہاں گم ہیں بھئی، نہ اردو محفل نہ بلاگ، واپس آ‌جائیں اب :)   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  5. عرصہ سے کھڑکی بند تھی ۔ شکر ہے کہ کھول دی
    :hehe:
    اور جنابہ چوتھی جگہ کہاں گئی ؟
    میں لکھ دوں ؟
    جنت  

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  6. A Beautiful Mind
    زبردست فلم ہے
    ویلکم بیک :hehe:   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  7. 7
    فرحت کیانی 
    اتوار ، ۲۴. مئی ۲۰۰۹

    آن لائن اخباری رپوٹر: :shy: :D :D بہت شکریہ۔ بارش کا پہلا قطرہ بننے کے لئے۔ آئندہ بھی شکریے کا موقعہ فراہم کرتے رہئیے گا :)

    ابوشامل: میرا خیال تھا کہ صرف میں ہی غائب ہوں ان دنوں۔ نئے ڈومین کی مبارکباد۔ :) امید ہے اب آپ بھی باقاعدگی سے لکھنا شروع کر دیں گے۔
    بدتمیز: :) زبردست۔ تو دیر کس بات کی ہے۔ فوراً جائیں :)   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

  8. 8
    فرحت کیانی 
    اتوار ، ۲۴. مئی ۲۰۰۹

    محمد وارث: بہت شکریہ وارث :)۔ ہو گئی واپسی :) مصروفییت اور سستی ایک جگہ اکٹھے ہو جائیں تو حال میرے بلاگ جیسا ہو جاتا یے :D ۔ اسی لئے اتنے دنوں سے بلاگز اور محفل سے غیر حاضر رہی۔ کوشش ہے کہ جلد ہی پرانی روٹین بحال ہو جائے۔ :)

    افتخار انکل: میرا خیال تھا کہ میری غیر حاضری کو کوئی نوٹ نہیں کرے گا لیکن اب اتنی خوشی ہو رہی ہے کہ آپ نے بھی یاد رکھا :) ۔ بہت شکریہ انکل۔ جنت مل جائے تو پہلی دوسری اور تیسری تینوں جگہوں کی خواہش ختم :) ۔ اس کے لئے دعاؤں میں شامل رکھئے گا۔

    DuFFeR – ڈفر: ویلکم بیک کے لئے بہت شکریہ :smile
    A Beautiful Mind اچھی فلم ہے ناں :) ۔ مجھے لگ رہا تھا جیسے میری ساری کی ساری پسندیدہ فلمیں دوسروں کو بور ہی لگیں :shy:   

    (Quote)

    اس تبصرے پر رائے دیں

رائے دیجئے۔ » لاگ اِن