محفوظات بہ لحاظ زمرہ جات » خبریں «

529 بار پڑھا گیا۔
ستمبر ۲۵ ، ۲۰۰۹ | مصنف: فرحت کیانی

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کےتحت منعقدہ  انڈر گریجویٹ ایڈمیشن کےلئے داخلہ ٹیسٹ کی میرٹ لسٹ 24 ستمبر کو لگائی جانی تھی۔ 24 سمتبر سارا دن انتظار کے بعد طلباء کو معلوم ہوتا ہے کہ میرٹ لسٹ رات آٹھ بجے لگا دی جائے گی اور ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کر دی جائے گی۔ شام سات سے رات دس بجے تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ ڈاؤن رہتی ہے۔ دس سے 25 ستمبر رات دو بجے تک میرٹ لسٹ کی کوئی خبر نہیں اور اس کے بعد سے  (26 ستمبر رات ایک بجے تک) ویب سائٹ ڈاؤن ہی ہے ماشاءاللہ۔ :-s

تین چار سال پہلے پنجاب یونیورسٹی لاہور کی ویب سائٹ پر اکثر فیکلٹیز/ڈیپارٹمنٹس کے تعارف میں ‘will be updated soon’ لکھا ملتا تھا۔ آج بھی یہی حالات ہیں۔ مستقل مزاجی ہو تو ایسی ہو۔ :clap

کچھ عرصہ پہلے میں نے منسٹری آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان  کی ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کی اور مسلسل تین دن تک اس کے بجائے ایبٹ آباد  ضلعی حکومت کی ویب سائٹ کُھلتی رہی۔ :-(

Share/Save/Bookmark

617 بار پڑھا گیا۔
جون ۲۱ ، ۲۰۰۹ | مصنف: فرحت کیانی

زندہ باد پاکستان!!! :pak

اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو

فریحہ پرویز، شفقت امانت علی خان

اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو

اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
اے میرے وطن، اے میرے وطن!
اے پاک چمن، اے پاک چمن!
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو

جانا ہے ہمیں وقت کی رفتار سے آگے
سورج کی کرن ہم سے نہ پہلے کبھی جاگے
قُوت کے اخُوت کے جو مضبوط ہوں دھاگے
ٹوٹے نہ کبھی عزم نہ ہمت کبھی کم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
اے میرے وطن، اے میرے وطن!
اے پاک چمن، اے پاک چمن!
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو

ہر ہاتھ میں اک شمع ہو اور لَو نہ ہو مدھم
دن رات سفر جاری و ساری رہے پیہم
ہرفرد کو ہو ذات سے یہ ملک مقدم
مٹی جو کبھی مانگے دل و جاں تو بہم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم کہ جس میں کہ دم ہو
اے میرے وطن، اے میرے وطن!
اے پاک چمن، اے پاک چمن!
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو

ہر اہلِ وطن چاہے وہ دنیا میں کہیں ہو
ملت کی وہ عزت کا، حمیت کا امیں ہو
اللہ پہ، نبی پہ اُسے ایمان و یقیں ہو
اِس مُلکِ خُدادا پہ مولا کا کرم ہو
اے میرے وطن، اے میرے وطن!
اے پاک چمن، اے پاک چمن!

اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو
اے میرے وطن تیز قدم تیز قدم ہو
پھر تجھ سے ملائے وہ قدم جس میں کہ دَم ہو

کلام: ریاض الرحمٰن ساغر

Share/Save/Bookmark

363 بار پڑھا گیا۔
مارچ ۱۳ ، ۲۰۰۹ | مصنف: فرحت کیانی

تصویر دیکھ کر ذہن میں بہت سے خیالات آ رہے ہیں لیکن ابھی اہم بات یہ ہے کہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلی تصویر ہے جس میں زرداری انکل اپنی ‘مخصوص مسکراہٹ’ کے بغیر نظر آ رہے ہیں :quiet: :D ۔معلوم نہیں کیوں :hmm:

Share/Save/Bookmark

506 بار پڑھا گیا۔
جنوری ۳۱ ، ۲۰۰۹ | مصنف: فرحت کیانی

ارادہ تھا کہ چند  تھیمز مکمل کر کے ایک ہی بار پوسٹ کروں گی لیکن مصروفیت بڑھتی جا رہی ہے۔ اس لئے فی الوقت تین  ہی پوسٹ کر رہی ہوں۔

تھیم ۱:

اصل تھیم۔ (clean-bright-10)

اردو ورژن:


بڑی تصویر دیکھنے کے لئے تصویر پر کلک کریں۔


urdu-clean-bright-10

تھیم ۲:
وُڈ تھیم میں نے اپنے بلاگ پر لگایا ہوا ہے۔ جہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا تھا وہ سائٹ  ان دنوں زیرِ مرمت ہے۔ اس لئے اصل تھیم کا لنک نہیں  مل رہا۔

اردو ورژن:

بڑی تصویر دیکھنے کے لئے تصویر پر کلک کریں۔


urdu-wood_theme

تھیم ۳:
اصل تھیم۔ (mysimplified-11)

اردو ورژن:

بڑی تصویر دیکھنے کے لئے تصویر پر کلک کریں۔

اس تھیم کو اردواتے ہوئے سپینش زبان سے بھی اچھی خاصی واقفیت ہو گئی :D

Urdu-mysimplified-11

تینوں تین کالمی ، ویجٹس ریڈی تھیمز ہیں۔ اردو پیڈ بھی  شامل ہے۔ ایک دو چھوٹے چھوٹے اضافے بھی کئے ہیں۔:)

فائر فاکس پر تو سب ٹھیک دکھائی دے رہا ہے۔ انٹر نیٹ ایکسپلورر کی میرے ساتھ کوئی پرانی دشمنی ہے۔ کلین برائٹ کی سائڈ بار گڑ بڑ کر رہی تھی۔ دوبارہ نہیں دیکھ سکی کیونکہ میں نے  اپنے کمپیوٹر سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو جلا وطن کر دیا ہے کچھ دنوں کے لئے۔

غلطیاں بھی بہت ہوں گی شاید۔ اس کے لئے پیشگی معذرت۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ میں کام کروں اور کوئی غلطی نہ ہو :blush: روایت پسندی بھی کوئی چیز ہے آخر۔ اس لئے میرے حق میں دعا کریں  :)

سب سے اہم بات تو رہ گئی۔ ماوراء کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ جنہوں نے بنیادی نکات بتائے۔ پھر جہانزیب کا بہت شکریہ۔ ان کے ٹیوٹوریلز نے ایک مشکل کام آسان کر دیا۔۔ اس کے علاوہ ساجد اقبال کے اردو ٹیکنالوجی بلاگ سے بھی بھرپور استعفادہ حاصل کیا۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ :)
دیگر قارئین سے کہنا ہے کہ اگر کوئی تھیم قابلِ استعمال لگے تو وہ تھیم آپ کا ہوا :)

Share/Save/Bookmark

463 بار پڑھا گیا۔
جنوری ۱۲ ، ۲۰۰۹ | مصنف: فرحت کیانی

بند ہوتی آنکھوں کے ساتھ محفل سے لاگ آؤٹ کرتے ہوئے میری نظر بدتمیز کی پوسٹ پر پڑی اور پٹ سے آنکھیں پوری کھل گئیں۔  خبر ہی اتنی خوشی کی ہے۔ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے گم شدہ بلاگز واپس آ گئے ہیں۔   :victry

میں نے جلدی سے منظر نامہ، شب اور صریرِ خامۂ وارث کھول کر دیکھے تو سب موجود ہیں۔ روشن روشن بلاگز :smile ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے چھٹیوں پر گئے ہمسائے واپس گھر آ گئے ہوں   اور بند دروازے کھل گئے ہیں۔ باقی بلاگز صبح دیکھوں گی۔ جتنی خوشی کھوئے بلاگز کے مالکان کو ہو رہی ہو گی ، ہم  بھی یقیناً اتنے ہی خوش ہیں۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو :flwr

کافی سارا ڈیٹا گم ہو گیا ہے لیکن پھر بھی پلیزلکھنا نہ چھوڑیں  :-(

Share/Save/Bookmark

379 بار پڑھا گیا۔
دسمبر ۳۰ ، ۲۰۰۸ | مصنف: فرحت کیانی

دو دن پہلے قاسم راجا  نے برمنگھم اپئرپورٹ  سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک سفر کیا اور پھر انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ کیونکہ موصوف جلدی میں اپنے بجائے اپنی بہن کا پاسپورٹ اٹھا کر لے آئے ۔ برمنگھم ایئرپورٹ کے عملہ شاید ان سے بھی زیادہ جلدی میں تھا۔ دو جگہ پاسپورٹ چیک کیا گیا لیکن کسی کو پتہ نہیں چلا کہ ان کے سامنے کھڑے مسٹر قاسم راجا کے پاسپورٹ پر ’مس‘ کیوں لکھا ہوا ہے :daydream ، نہ ہی تصویر میں کوئی فرق دکھائی دیا۔  بہرحال اسلام آباد ایئرپورٹ والے جلدی میں نہیں تھے اس لئے انہیں یہ فرق نظر آ گیا  :kool اور بیچارے قاسم کو واپس گھر لوٹنا پڑا۔

تفصیل یہاں دیکھیں ۔

پاکستانیوں کی لاپرواہی کا ڈھنڈورا ایسے ہی پیٹا جاتا ہے۔ یہاں تو معاملہ الٹ نکلا۔ :D

Share/Save/Bookmark

400 بار پڑھا گیا۔
دسمبر ۱۶ ، ۲۰۰۸ | مصنف: فرحت کیانی

مجھے ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرے بلاگ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے پردہ کرنا شروع کر دیا ہے شاید۔۔ کیونکہ مجھے مین پیچ پر ڈیڑھ پوسٹ کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آ رہا۔ جبکہ فائر فاکس میں سب کچھ اپنی جگہ پر ملتا ہے۔
بھولے بھٹکے وزیٹرز سے درخواست ہے کہ اگر ان کو بھی صرف ایک آدھ پوسٹ ہی نظر آئے تو براؤزر تبدیل کر لیں یا اسی پوسٹ کو تفصیلا دیکھنے کے لیے کلک کریں۔ اگلا صفحہ درست حالت میں ملے گا۔ پہلا صفحہ بہرحال نامکمل ہی دکھے گا۔
بلاگ گروز، آپ کی مدد کی ضرورت ہے،  پلیز۔ اگر اس مسئلے کی وجہ اور حل بتا سکیں تو۔ بدلے میں آپ کے بلاگ کی ٹریفک میں ریکارڈ اضافے کی دعا کروں گی۔ :pray

Share/Save/Bookmark

زمرہ: خبریں  | 14 تبصرے
338 بار پڑھا گیا۔
نومبر ۰۳rd ، ۲۰۰۸ | مصنف: فرحت کیانی

وزیرِ اعظم نے
پی ٹی وی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد مسعود
کا استعفیٰ منظور کر لیا (آج ٹی وی)۔
یعنی بالآخر جیت شیری رحمان کی ہوئی۔

تین نومبر کا دن میرے لئے خوشیاں لے کر آیا ہے۔ ہلکا پھلکا محسوس کر رہا ہوں۔ شاہد مسعود (ظاہر ہے یہ تو کہنا ہی ہے آخر کو وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی جو مقرر ہو گئے ہیں۔ جب وزیرِ مملکت کے برابر عہدہ مل جائے  تو پی ٹی وی کے ایم ڈی کا عہدہ کس کو بھائے گا :daydream

یااللہ! پاکستان پر اپنا رحم فرما۔ آمین

:-s

Share/Save/Bookmark

353 بار پڑھا گیا۔
ستمبر ۳۰ ، ۲۰۰۸ | مصنف: فرحت کیانی

حکومتِ پاکستان ایک خاتون کو سٹیٹ بنک آف پاکستان کا سربراہ تو بنا دیتی ہےلیکن بنک سے متعلقہ معاملات میں عورت کو گواہ کے طور پر قبول نہیں کرتی۔ واہ :haha:


تفصیل

Share/Save/Bookmark